Farzana Khan is an Author of Urdu Poetry and Prose, globally known under the name *Naina*.
Monday, May 21, 2007
Tuesday, January 23, 2007
Sunday, December 24, 2006
Thursday, December 14, 2006
My Horoscope
Rising Sign: Sagittarius
You are apt to see the world from an extreme perspective and it may be hard for you to find a middle ground on which to stand. Be careful of having such a black and white mentality about things that you pigeonhole yourself into an uncomfortable position that you can't get out of. More than likely, your place of retreat will be your home. Today's square between Pluto and the Moon indicates that your home will be of much greater importance to you today than usual.
You might feel as if you're carrying a ten-ton weight around your neck. It could well appear that tasks, which normally take you ten minutes, are now taking an hour. Some you might have to do over until you get them right. This is a drag, farzana, but it probably won't last past today. Do whatever it takes to get the most important chores done today, then leave the rest until tomorrow. You'll be in a better space then.
Week of December 11, 2006:
You are the center of the party and the golden one that shines like the sun. Each joke and every drop of humor that rolls from your lips will be well-received and greeted with peals of laughter. Wherever you are, there has got to be a party going on. Yes, you really are having that effect upon others. Your charisma and optimism is particularly well-received at this time of year, when some people have to work really hard to feel even remotely festive. You can bet that you are going to be the life and soul of any social event that is going on. You are the one who is not only willing to share, but who will also receive many new opportunities as a result of your willingness to reach out to others. Friday may bring a few tensions your way, but nothing that you can't handle. If you really want to relax, then a massage would do you a world of good at this time. If the family starts getting on your nerves, get out and get some exercise. You'll feel so much better. Saturday is more productive and down to earth. You will suddenly get into gear and achieve more in one day than you have in a week.
Horoscope for this month
This month, Sagittarius, a powerhouse of planets will be traveling through your sign. Be ready for variety, excitement, and a few surprises. The first few days may be somewhat trying, though. It will seem as if events are working against you, and you may have to face the results of some your past indiscretions. By December 7, you should feel more positive and passionate about life. Over the next few weeks, you can reach for the stars. Start with identifying what you want and then make a practical plan for reaching your goals. By December 11, when Mars conjuncts Jupiter in your sign, take action and charge ahead. Minor setbacks the next day are only temporary. Social commitments on December 13 and 14 will be interesting but distracting. Doubts about your goals will crop up on December 15, but by the next day you should be able to realistically continue to meet them. Your powers of perception will be strong on December 18, and you can clearly understand the motives of others and use this to your advantage. This week your creative ability will be heightened. A New Moon in Sagittarius will herald a positive, confident attitude. On December 23, you'll get some unique advice to take you in a new direction. Throughout the holidays, you will be able to persuade others to help you and will understand situations more clearly. However, on December 26, you may have to avoid making important decisions. High energy and hard work on December 28 will make you a winner.
Translations of Few Poems by Parveen Shakir
Petal to petal, spore to spore
Rumors of love, spread, door to door
Like the sweet scent, of a blooming rose
He courted me, ever so slow
***
How can I say
he has left me He is here
no more The infamy of this truth
I cannot ignore
***
Wherever he went
he returned He came back to me
His fickle virtue is enough
To keep me happy
***
May, he, be in your arms
The one, you adore May
the night of separation
Never knock on your door
***
As he lay his healing palm
On my torrid brow
A feeling of rejuvenation
Reached deep into my soul
Labels:
Parveen Shakir,
Translation,
Urdu Poetry
Friday, October 27, 2006
Thursday, October 12, 2006
A Telephone
''ایک فون''
ہیلو، ہاں، میں بول رہی ہوں۔۔رضیہ کی بچی، آج اتنے دنوں بعد فون کیا ہے۔۔۔
تیری ہنسی سے پہچان پائی ہوں۔۔بکواس مت کر۔۔۔بہت کنجوس ہوتی جا رہی
ہے۔۔ارے جا ، میں کیوں بتاؤں۔۔۔۔۔ہیں؟ کیا کہا؟۔۔۔۔خود کیوں نہیں آیا جاتا۔۔۔میں کیوں
بتاؤں ناصرہ کی باتیں۔۔۔۔بڑی چالاک ہو تم۔۔۔۔تمام باتیں سن کر چار سے ضرب دے کر
آگے بڑھا دوگی اور میرا نام روایت کے طور پر ہراول دستے کی طرح آگے بڑھتا
جائے گا۔۔۔۔پہلے بھی تم نے لوگوں کے ساتھ میرے تعلقات خراب کروائے تھے۔۔۔۔اب
بھوری خالہ صرف تمہاری وجہ سے مجھے چائے تک کو نہیں پوچھتیں۔۔۔۔چلو
پہلے میری جان کی قسم کھاؤ اور منگیتر کی بھی قسم کھاؤ۔۔۔۔ ہاں سنو، ناصرہ بیگم
عید پر ہمارے گھر آئی تھیں، جامنی سوٹ پر ستاروں سے بنی تتلی سینے پر پنکھ
پھیلائے جانے اڑ رہی تھی یا اڑ چکی تھی کہ ان کی نظریں بار بار اپنی شرٹ کی
تتلی پر ہی پڑ رہی تھیں
دوپٹےموتئے کی بیلیں جو سفید ستاروں سے بنی ہوئی تھیں دوپٹے پر آڑی آڑی
ڈلی ہوئی تھیں،کمر پر بھی دو چار بڑے بڑے ستارے ٹنکے ہوئے تھے،
بڑے عرصے بعد ان کو یوں سجا بنا دیکھا،تھوڑا سا کریدا تو معلوم ہوا کہ آجکل
اپنے بیٹے کے لئے لڑکی دیکھنے کے مشن پر ہیں، اب کون ان سے کہتا کہ آجکل
کی لڑکیاں چھمک چھلو ٹائپ کی ساس کو کہاں پسند کرتی ہیں بڑی
ممانی کی لڑکیاں ان سے خاصے چھچھورے مذاق کر رہی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کھ
مجھے ہنسنے بولنے والی لڑکیاں اچھی لگتی ہیں، ہیلو، تم ہنس رہی ہو؟
آواز کیسی ہوگئی ہے تمہاری؟ہاں ہاں ،مجھے بھی بہت ہنسی آئی تھی کہ اگر ایسی
ہنسنے بولنے والی ایک بھی ان کے گھر بہو کے روپ میں آجائے تو ان کا سارا
گھرانا ہنسنا بولنا بھول جائے گا۔۔۔ ہیلو،اے پھر ہنس رہی ہو تم ،کیا نزلہ ہوگیا ہے؟
یا پھر آواز خراب ہے تمہاری؟ تم نے سنا کہ چھمو کی بھی منگنی ہوگئی ہے
ہمارے ہاں تو لڈو بھی آئے تھے، لڈو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ لڑکے کی مالی
حالت نہ صرف خراب ہے بلکہ وہ چال چلن کا بھی اچھا نہیں ہے،اے لڈوؤں میں
سےعجیب سی بھبھک آرہی تھی،لگ رہا تھا کہ سستے کے چکر میں سڑے ہوئے
لڈو خرید لئے گئے،موٹی خالہ کی ساس کہہ رہی تھیں کہ جاڑوں میں مٹھائی کبھی
نہیں سڑتی، وہ ہر چیز کھانے کے چکر میں ہر وقت رہتی ہیں نا، ہیلو، رضیہ، سب
سے اہم خبر تو سن لو، پرویز کی دلہن کا اس پکی عمر میں پیر بھاری ہوگیا ہے،
ان کی بہو تو فون کر کے یہ اطلاع سب جگہ بانٹ رہی ہے، بھئی بہوؤں کا پہلا کام
تو مذاق اڑانا ہوتا ہے نا، اچھی بہوئیں کس کو ملتی ہیں؟کہاں رہتی ہیں؟ کیسی ہوتی
ہیں؟ تمہیں تو آج تک پتہ نہیں چل سکا، لنگڑی چاچی کی بہو پرسوں آئی تھی، وہی
ننگا سا بلاؤز پہنے ہوئے، کالی سلمی کا پتہ نہیں کیا حال ہے؟ ان کے یہاں جانا ہی
نہیں ہوا ہے،اپنے بارے میں خاص خبر ابھی نہیں دے سکتی،طبیعت ٹھیک نہیں
ہے،منہ بھی کھٹا میٹھا سا ہو رہا ہے،خوامخواہ بہو کو دو چار تگڑی تگڑی گالیاں
دینے کو جی کرتا ہے،اے جب اسے گالیاں دو تو کمبخت معصوم سی بن کر
گھورنے لگتی ہے، کمینی کہیں کی، بہت حرافہ ہے کمبخت، ۔ ۔
ہیلو، رضیہ، تم پھرہنسیں؟ تمہاری آواز کو کیا ہوگیا ہے؟
تب، ایک مردانہ آواز ہنسی سے لبالب بھری ہوئی بولی خاتون آپ کی رضیہ
کی لائن تو کب کی کٹ چکی،ہاں، میں اپنے رانگ نمبر پرآپ کی دلچسپ باتیں سن
رہا تھا اور ہنس رہا تھا،آپ کا بہت بہت شکریہ،آج آپ کے طفیل میرے دو گھنٹے
بور ہونے سے بچ گئے۔
Labels:
Farzana Naina,
Humour,
Urdu Story
Thursday, June 29, 2006
Friday, June 23, 2006
Neeli Chandni-تمناؤں کی نیلی چاندنی میں
Tammanaon ki neeli chandni mein
Kahan ho tum hamari zindagi mein
Kahan in surkh pholon ko chupaon
Udaasi hal na ho jaye khushi mein
Tere alfaaz hain anmol tohfey
Jo dhalte ja rahe hain shayeri mein
Mera foto saja kamre mein uskey
Yakayak ho gai kitni barri mein
Meri sochon ka darya kaise murrta
Kahan tum jaisi gehrai kisi mein
Zara baarish ki be-baaki to dekho
Chamma cham aa gai meri hansi mein
Sawaal uski anna ka aa gaya tha
Jawaban likh diya naina sabhi mein
Labels:
Farzana Naina,
Ghazal,
Pakistani Poetess,
Urdu Poetry
Tuesday, June 06, 2006
Saturday, June 03, 2006
Friday, June 02, 2006
Thursday, June 01, 2006
Nisaiyat,Naina,Neele Chiraagh-Dr.Tahir Taunswi-نسائیت،نیناں،نیلے چراغ
نسائیت، نیناں اور نیلےچراغ
اردو شاعری کا مطالعہ کریں اور اخبارات و رسائل کا جائزہ لیں تو یوں لگتا ہےکہ ایک سیلِ شاعرات ہےکہ بہتا چلا آرہا ہےاور شعری مجموعوں کا یہ عالم ہےکہ چھپتےچلےجارہےہیں،مشاعرےہوں یا تقریبات خواتین ہیں کہ چھائی چلی جارہی ہیں اور اس فعل
حالِ جاریہ میں معیار کا تجزیہ کریں تو گراف اونچا دکھائی نہیں دیتا بلکہ صورتِ حال کچھ اور دکھائی دیتی ہے:
کہ ہیں کواکب کچھ نظر آتےہیں کچھ
تاہم عہدِ موجود میں ایسی شاعرات بھی ہیں جن کی بدولت اردو شاعرات کا بھرم قائم ہےاور آٹےمیں نمک کےبرابر سہی مگر ان کےاظہار کا اپنا ذائقہ ان کےوجود کی واضح نشاندہی کرتا ہےاس حوالےسےادا جعفری، پروین فنا سید، شبنم شکیل، پروین شاکر، شاہدہ حسن، کشور ناہید، فہمیدہ ریاض، منصورہ احمد، شاہین مفتی، سارہ شگفتہ اس میں چند اور جینوئین شاعرات کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
خواتین قلم کاروں کےاس قبیلےمیں فرزانہ نیناں بھی انفرادی شان کےساتھ شامل ہوئی ہےاور اس کےکلام ِ غزل و نظم کو پڑھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ بہت کم عرصےمیں اعتناد اور پوری تخلیقی توانائی سےاپنا شعری سفر طےکرنا شروع کیا ہےاور اس کےشعور و آگہی کی ندی مدھم سروں سےبہتی ہوئی دل و دماغ کو ٹھنڈک اور فکر و نظر کو تازگی عطا کرتی ہےاور اس کی غزل اور نظم کامطالعہ اس بات کا اعلان نامہ بھی ہےکہ اس کےپس منظر میں نیناں ہی بول رہی ہے،
یہ اس کی اپنی آواز ہےجس نےتخلیقی چشمےمیں ارتعاش پیدا کیا ہے۔اس کا شعری ورثہ اپنا ہی ہے، اس کےلب و لہجہ میں جو گداز ، اپنائیت، درد اور شیرینی ہے وہ ایک عورت کےاسلوب کی نشاندہی کرتےہیں۔ اس تناظر میں اس کےشعری مجموعی ‘نیلی رگیں‘ کا نام بھی پوری شعری معنویت کےساتھ سامنےآتا ہےاور جس طرح درد کا رگوں سےگہرا تعلق ہےاور پھر رگوں پر چوٹ (خواہ وہ ہلکی سی کیوں نہ ہو) لگتی ہےاس کی وجہ سےجو نیلاہٹ آجاتی ہےاس دکھ اور درد کی توجیہہ اور اس کے پیدا ہونےکی وجوہات کا تذکرہ لفظوں کےحوالےسےجس طرح نیناں نےکیا ہےاور سماج کی ساری کیفیات کو جیسے بھرپور انداز میں وہ سامنےلائی ہےاس میں اس کا ذاتی تجربہ ،مشاہدہ اور مطالعہ ایک مثلث شکل اختیار کر لیتا ہےاور پھر اس کی سوچ اور فکر کےدھارےرنگا رنگ موضوعات کی صورت میں شعر کےقالب میں ڈھل جاتےہیں،
یہاں دیدہءبینا کی فرزانگی بھی ہےاور عشق و محبت کی دیوانگی بھی، تخلیقی اظہار کےاس تنوع میں نیناں کی نسائیت نےبڑا کردار ادا کیا ہےجو اس کی ذات پر اعتماد سےچھائی ہوئی ہے۔ جس طرح ہندی اور پاکستان کی علاقائی زبانوں میں عورت ہی عاشق کا روپ دھارتی ہے، نیناں کےہاں بھی یہی رویہ ہےکہ وہ دیوانگیءعشق میں سسی کی طرح نہ صرف مارو تھل کی خاک چھانتی ہے بلکہ فراقِ پُنل میں رات بھر اپنی پلکوں کو جھپکنےبھی نہیں دیتی اور یہ اس کی سچی، حقیقی اور بےلوث محبت کا ثبوت ہے،
وہ اپنےمحبوب کی یاد کو سینےسےلگائےاس کےخیال میں گم رہتی ہےاور اپنی ذات کو اس کی ذات میں اس طرح چھپا لیتی ہے جیسے کوئی کسی کی پناہ لےرہا ہو، اس کےیہاں وصلِ یار کی خواہش اورتمنا ضرور ہےمگر اس ہجر کی آگ میں جلنےکا جو عمل ہےاس کا لطف ہی کچھ اور ہے، یہی وجہ ہےکہ وہ یادِ یارِ مہرباں کو اپنی زندگی کا سرمایہ سمجھتی ہے، اس کےاظہار کی یہ جھلکیاں دیکھیں:
تلاش بستی میں کرتا ہےجس کو شہزادہ
وہ مورنی کسی جنگل نےپال رکھی ہے
.............
رہیں گےنام وہ پیڑوں پہ نقش صدیوں تک
چڑھا کےجن پہ بہاروںنےچھال رکھی ہے
.................
نیلگوں جھیل میں ہےچاند کا سایہ لرزاں
موجِ ساکت بھی کوئی آئےسنبھالےاس کو
...................
اپنےبےسمت بھٹکتےہوئےنیناں کی قسم
کتنےخوش بخت ہیں سب دیکھنےوالےاس کو
..................
اب کےٹس سےمس نہیں ہونا ہوا کےزور پر
بےدھڑک لکھےوہ ان پتوں پہ رائےبےحساب
نیلمیں نیناں میں جلتےبجھتےہیں نیلےچراغ
خالی کمرےمیں چلےآتےہیں سائےبےحساب
.......................
نیلےسمندروں کا نشہ بڑھ نہ جائےگا
موتی نکال لاؤں اگر بےشمار میں
....................
کبھی ہم نیل کےپانی میں اس انداز سےڈولیں
کہ اپنی داستاں لکھ دیں اسی دجلہ کےدھاروں میں
....................
ان اشعار میں نیناں نےزندگی، محبت، عشق، چاہت، پیار اور اس سےپیدا شدہ کیفیات کی جو عکس ریزی کی ہےاس میں حیات و
کائنات کےسارےرنگ موجود ہیں، تاہم اسےنیلےرنگ سےزیادہ انس ہے، میرےنزدیک نیلی، نیلگوں،نیلمیں اور نیل کےساتھ نیناں نےجو ہم آہنگی پیدا کی ہےاور پھر درد کی نیلی رگوں نےجو مضمون آفرینی کی ہےاس کےتناظر میں یہ بات سامنےآتی ہےکہ اس نےنیلےرنگ سےاپنی شاعری میں ایک نیا انداز اور نیا طرزِ ہنر پیدا کیا ہےجو حرفی اور معنوی دونوں اعتبارات سےنہ صرف دیکھنےمیں بھلا معلوم ہوتا ہےبلکہ اس کےحسن کو محسوس بھی کیا جا سکتا ہےاور اس کےظاہر و باطن کےموسموں کا بھی ادراک ہو جاتا ہے،
یوں دیکھیں تو نیناں کی غزل کا مزاج ہی بدل جاتا ہےاور نئی رُتوں کا ذائقہ محسوس ہوتاہے، نیناں کےمحسوسات کو اس زاویےسےدیکھین
ہےذرا سا سفر گذارا کر
چند لمحےفقط گوارا کر
آسمانوں سےروشنی جیسا
مجھ پہ الہام اک ستارا کر
دھوپ میں نظم بادلوں پر لکھ
کوئی پرچھائیں استعارا کر
کھو نہ جائےغبار میں، نیناں
مجھ کو اےزندگی پکارا کر
............
یہ خوبصورت اظہار نیناں کی اس طرح کی دوسری غزلوں میں بھی پھیلا ہوا ہےجن میں اس نےاستعارہ، پکارا، ستارا کرنےکی باتیں کی ہیں جن میں کوئی دوسرا شریکِ گفتگو ہےاور وہ بھی اس طرح:
مرےخیال کےبرعکس وہ بھی کیسا ہے
میں چھاؤں چھاؤں سی لڑکی وہ دھوپ جیسا ہے
یونہی نہیں تمہیں نیناں نےروشنی لکھا
تمہارےساتھ ہمارا یہ رشتہ طےسا ہے
................
اس کیفیت کو نیناں نےایک اور رنگ میں یوں بیان کیا ہے:
رات دن سویروں سا خواب جلتا رہتا ہے
شام رنگ جنگل میں، میں ہوں اور مرا ساجن
................
محبت کرنےوالوں کی کہانی بس یہی تو ہے
کبھی نیناں میں بھر جانا کبھی دل میں رچا کرنا
..............
اس طرح دیکھیں تو نینوں میں بھر جانےوالےدل میں رچنےکی بات محبت کرنےوالوں کی کہانی کو جنم دیتی ہےاور اس کہانی کا تسلسل نیناں کی نظموں میں بھی موجود ہےمگر فرق یہ ہےکہ وصال سےزیادہ فراق کا رنگ نمایاں ہے چنانچہ اس کی نظمیں ؛ کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا؛ کب تم مجھ کو یاد کروگی؛ فقط اک پھول؛ محبت کےثمر آور گلابوں کی داستاں سناتی ہیں مگر اس کےپس منظر میں درد کی جو لےاور دکھ کی جو ر وَ ہےوہ درد کی نیلی رگوں کی صورت میں عکس ریز ہوتےہیں، یہاں اس کا لب و لہجہ بھی بدلا ہوا اور اسلوب بھی مختلف ہےاور بین السطور جو کیفیت ہےاس کا اندازہ مشکل نہیں:
شام کےسناٹےمیں بدن پر کوٹ تمہارا جھولےگا
یاد کا لمس ٹٹولےگا
،گھور اداسی چھولےگا
اونچی اونچی باتوں سےتم
خاموشی میںشور کروگے
گیت پرانےسن کر ٹھنڈی سانسیں بھر کر بھور کروگے
اس پل شب کی تنہائی میں اپنےدل کو شاد کروگے۔۔۔
بولو مجھ کو یاد کروگے۔۔۔!!!
(کب تم مجھ کو یاد کروگے)
...............
کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا
کبھی اڑتی چڑیاں دبوچنا
یہ کھرنڈ زخموں سےنوچنا
(کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا)
..............
ان نظموں میں موضوع اور اسلوب کا جو نیا پن ہےوہ نیناں کے بے پناہ تخلیقی شعور اور ندرت، فکر و خیال کی عکاسی کرتا ہےاور اس بات کےامکانات کی بشارت بھی دیتا ہےکہ لمحہءموجود میں اس نےجو کچھ لکھا ہےاور جو بھی اس نےکہا ہےوہ اسےاس قبیلےکی جس کا ذکر آغاز میں ہوا ہے معتبر ،توانا اور منفرد شاعرہ کےطور پر سامنےلاتا ہے، ابھی اسےبہت کچھ کہنا ہے، بہت کچھ دیکھنا ہےاور بہت کچھ سیکھنا ہے، جوں جوں وہ اس حال سےگزرتی جائےگی اس کا رنگ، ہنر،فکروفن نکھرتا اور سنورتا چلا جائےگا۔ آنےوالا وقت یقینی طور پر ‘نیلی رگیں‘ کےمطالعےسےسرشار ہوکر اسےاردو کی منفرد شاعرہ کےطور پر تسلیم کرےگا جبکہ میرےنزدیک اس وقت بھی وہ اردو کی منفرد شاعرہ ہےجس نےنسائیت کےحوالےسےنیناں کےنیلےچراغ روشن کیئےہیں، اس لیئےکہ نیلےرنگ کی چمک کبھی مدھم نہیں ہوتی، آنکھوں میں سمندر کو تیراتی اور آسمان کو لہراتی رہتی ہےاور یہی حال نیناں کی شاعری کا ہے۔
تحریر:ڈاکٹر طاہر تونسوی
Labels:
Articles,
Farzana Naina,
Nottingham,
Pakistan,
Tahir Taunswi,
Urdu Poetry
Wednesday, May 31, 2006
Darya-e-neel ka safar-Professoer Seher Ansari
دریائےنیل کا سفر
”در دکی نیلی رگیں“ میں سب سےاہم بات یہ ہےکہ شاعرہ کےاپنےشعری رویئےاور زندگی کی فکر میں ان کا جو سانچہ ہےوہ ذرا
مختلف سا نظر آتا ہے، اس میں سب سےپہلی بات تو یہ کہ اس کتاب کا سائز اوراور اس کی پروڈکشن۔۔۔!اسی آپ دیکھ لیجئےتو اندازہ ہوتا ہےکہ وہ انفرادیت اور پامال رستوں سےہٹنےکا رویہ اپنی زندگی میں رکھتی ہیں، یہ اندازہ ہوتا ہےکہ انھوں نےکتاب کی جو عام طریقوں سےتیاری ہوتی ہےاس کی ترکیب کو مختلف انداز سےپیش کیا ہے، پھر اس کےساتھ یہ ہےکہ شاعری میں ایک ایسی شدت احساسات کی سمودی ہےکہ کلام پڑھنےکےساتھ ساتھ یہ معلوم ہوتا کہ واقعی یہ شاعری کو زندگی میں برتتی ہیں اور اپنےگردو پیش کی جو زندگی ہےاس میں فطرت اور مختلف انسانوں کو اپنی شاعری میں سموتی ہیں، انھوں نےجس طرح نثر میں بھی جوبات لکھی ہے، ایک بات یہ کہ مولسری کی شاخوں میں چھپادیتی ہوں جن پر میں تپتی دوپہروں میں مولسریاں کھا کر اس کی گٹھلیاں راہگیروں کو مار کر اپنےآپ کو ماورائی شخصیت سمجھتی تھی، ایک اور بات یہ کہ موہنجو ڈارو کےقبرستان میں شاعری کھڑا کر دیتی ہیں، جہاں ماں باپ کی قبروں پر فاتحہ پڑھتےہوئےمیں کانچ گھڑی میں ریت کی مانند بکھرنےلگتی ہوں، یہ ایک ایکویژن ہےکہ موہنجو ڈارو کی پوری تہذیب اس وقت اور اس کےساتھ پھر اپنےماں باپ کی قبر، فاتحہ اور اس کےساتھ پھر وقت ریت کی طرح گزارنےکی کیفیت، یہ وہ چیزیں ہیں کہ جن سےمعلوم ہوتا ہےکہ محسوسات کوایک تجسیمی شکل میں دیکھنا اور انھیں پیش کرنا یہ شاعری کی ایک بہت بڑی خصوصیت ہے، فیض صاحب کی ایک نظم میں ہےکہ”درد کی کاسنی پازیب بجاتی نکلی“ تو اب دیکھئےدرد کی کاسنی پازیب اور ”درد کی نیلی رگیں“ تو ایک غیر مرئی چیز ہی”درد“ اس کو آنکھوں سےدکھا دینا، محسوس کرادینا جو کہ نظر نہیں آتا ہےوہ نیلی رگوں کےذریعےہی ممکن تھا، تو یہ بات پوری شاعری میں نظر آتی ہےکہ محسوسات کو تمثیلوں کےذریعےتصویروں کی طرح اجاگر کیا گیا ہےکہ شاعرہ کےتخیل کو اور ان کےمحسوسات کی دنیا کو، ہم ان کی شاعری میں پوری طرح پالیتےہیں، میں نےجتنےاشعار منتخب کئے، سنائےجاچکےہیں، پھر بھی اس طرح ہےکہ: اک وراثت کی طرح گاؤں کی گڑ سی باتیں گٹھڑیاں باندھ کےاس دل کےنگر آتی ہیں تو اب اس طرح کی جو امیجری ہےآپ دیکھیں گےکہ پراندہ ہے، رہٹ، مورپنکھ،اوک میں پانی بھرنا، جن کو شاعری کی دنیا میں ہم غیر شاعرانہ الفاظ کہتےہیں، شاعری وہیں اپنا جوہر دکھاتی ہےکہ جہاں لفظ جنھیں آپ یہ سمجھتےہیں کہ یہ بےجان ہیں یا اس کا استعمال غیر شاعرانہ ہوجائےگا وہاں شاعر اپنی تخلیقی قوت سےاس کو ایک نئی زندگی دے تو وہ ہی دراصل شاعری کا اصلی جوہر ہوتا ہے، ایسی کئی مثالیں نیناں کی شاعری میں نظر آتی ہیں: تمہیں گلاب کےکھلنےکی کیا صدا آتی تمہارےگرد تو ہر وقت صرف پیسا ہے تو زندگی کو انھوں نےجس طرح دیکھا ہےوہ بھی ایسےماحول میں رہتےہوئےجہاں آپ دیکھیں گےکہ انسان کی کوئی قدر نہیں ہے، جذبِ زَر کا ایک رحجان پایا جاتا ہےاور اس کےبارےمیں نظیر اکبر آبادی نےکہا ہےکہ ”کوڑی کےساتھ جہان میں نصب نہ دین ہے کوڑی کےپھر تین تین ہیں“ تو وہاں ان قدروں کو محسوس کرنا کہ پیسہ اور دولت کوئی قدر نہیں ہےاصل چیز تو یہ ہےکہ آپ کےکانوں تک گلاب کےچٹکنےکی صدا پہنچ سکی، شدید جذبات ہیں اور لطیف جذبات ہیں، نیناں نےمختلف حوالوں سےمحسوس کیا ہےاب جیسےہمارےمعاشرےکی زندگی، کارو کاری کا بہت ذکر ہوتا ہی، Honour کےمختلف مسائل بھی آتےرہتےہیں اب ان کو شعروں میں اس طرح ڈھالنا کہ: قبیلےکےخنجر بھی لٹکےہوئےہیں
کھڑی ہیں جہاں لڑکیاں دل کو ہاری
تو اب یہ جو ہےکہ:
لگاتار روتی ہےلہروں کی پائل
سدا جھیل میں ہیں شکاری شکاری
ان کی غزلوں اور نظموں میں جو نئےالفاظ کی تلاش ہےاس کو آپ رعایتِ لفظی نہیں کہہ سکتےبلکہ وہ اپنی معنویت کےساتھ ہیں جیسے” شکاری اور شکاری“ میں جو معنوی کیفیت ہےوہ پوری طرح واضح ہوجاتی ہے:
پیاسوں کےواسطےیہی نیناں بھرےبھرے
جلتےجھلستےتھر میں کبھی رکھ دیا کرو
ہے بلند آدمی ذہانت سی
ذہنیت پست ہےتو پستہ ہی
اب یہ جو بات لکھی ہےکہ میں سماجی مسائل کی بابت نہیں لکھتی، یہ سماجی زندگی تو خود بخود شاعرکےاندر آجاتی ہےاگر اس میں کوئی شعور موجود ہےکیونکہ کسی انتہائی باطنی اور داخلی تجربےکو یہ محسوس کریں کہ اس کا کوئی خارجی حوالہ نہیں ہےتو تجزیئےسےمعلوم ہوگا کہ وہ بھی کسی خارجی حوالےکےذریعےآپ تک پہنچا ہے:
دھوپ گر نہ صحرا کےراز کہہ گئی ہوتی
میں تو بہتےدریا کےساتھ بہہ گئی ہوتی
, ان کےاشعار میں بےساختگی کےساتھ مصرعوں کی جو پوری ساخت نظر آتی ہےاس میں پورا ایک سانس کا اتارچڑھاؤ جو کہ شاعری کےلئےبہت ضروری ہےوہ مصرعوں میں پوری طرح محسوس ہوتا ہے، اس پر کم گفتگو ہوئی ہے، نظموں پر بھی کم گفتگو ہوئی ہے، نظموں میں ایک اہم بات یہ ہےکہ خیال کی ہر لہر شروع سےآخر تک ایک رہےاور اس میں نامیاتی اکائی یا آنریری یونٹی ایک رہےاور وہ نامیاتی اکائی ان کی نظموں میں نظر آتی ہے:
کڑی دھوپ میں چلتےچلتے
سایہ اگر مل جائے۔۔۔ تو!
اک قطرےکو ترستےترستے،
پیاس اگر بجھ جائےتو۔۔۔!
برسوں سےخواہش کےجزیرے
ویراں ویراں اجڑےہوں
اور سپنوں کےڈھیر سجا کر
کوئی اگر رکھ جائے۔۔۔تو!
بادل، شکل بنائیں جب
نیل آکاش پہ رنگوں کی
ان رنگوں میں اس کا چہرہ،
آکےاگر رک جائے۔۔۔تو!
خاموشی ہی خاموشی ہو،
دل کی گہری پاتالوں میں
کچھ نہیں کہتےکہتےگر،
کوئی سب کہہ جائےتو۔۔۔!
زندہ رہنا سیکھ لیا ہو ،
سارےدکھوں سےہار کےجب
بیتےسپنےپاکےخوشی سے،
کوئی اگر مر جائے۔۔۔تو
!
یہ پوری اکائی ایک خیال کی موجود ہےاگر اس میں سےیہ نکال دی جائےتو یہ محسوس ہوجاتا ہےکہ اس میں ایک کمی واقع ہوگئی ہے، ان کےیہاں نظموں میں انفرادیت ہے، نیناں پہلےبھی یہاں آچکی ہیں جب بھی سنا اور اب بھی، یہ ثابت ہوا ہےکہ ان کےیہاں دوسروں سےمختلف ایک انفرادیت موجود ہےاور یہ دوسروں سےالگ لہجہ، اپنی شاعری کا راستہ، رخ اور انداز بنا رہی ہیں،
لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہےاور اس کا احساس ان کی اس نظم میں نمایاں ہےکہ:
اپنا راستہ ڈھونڈنا اکثر اتنا سہل نہیں ہوتا ہے
لوگوں کےاس جنگل میں،
چلنا سہل نہیں ہوتا ہے
یہ تو کوئی جگنو ہے
جو لےکر روشن سی قندیل
کبھی کبھی یوں راہ بناے،
جیسےہو دریائےنیل۔۔۔!
تو یہ حقیقت ہےکہ انفرادیت کا راستہ شاعری میں بنانا، جہاں اتنی آوازیں ہیں اتنےلہجےہیں، تو یہ واقعی اک دریائےنیل کا ساسفر
ہے جو اپنا راستہ خود بناتا چلا جاتا ہے۔۔۔ مجھےاس کی پوری امید ہےکہ یہ دریائےسخن اسی طرح بہتا رہےگا اور یہ دریائےنیل جو کہیں جاکر سفید بھی ہوجاتا ہےوہ اپنےرنگ اجاگر کرتا رہےگا ، میں ان کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نےایک بہت اچھا مجموعہ اردو شاعری کو عنایت کیا ہے۔۔۔شکریہ
پروفیسر سحر انصاری کراچی
Labels:
Articles,
Farzana Naina,
Karachi,
Nottingham,
Pakistan,
Seher Ansari,
Urdu Poetry
Arts Council Karachi---Naqqash Kazmi
نقاش کاظمی
معزز خواتین و حضرات، آپ نےہمیشہ ہی دیکھا ہےکہ جب باہر سےکوئی صاحبِ قلم تشریف لاتا ہےاور کتاب بھی اس کی بغل میں ہو تو ہم یہی کوشش کرتےہیں کہ وہ کتاب منظرِ عام تک پہنچے، آرٹس کونسل کےتوسط سےاس کی رونمائی ہوسکے، ایسی ہی یہ تقریب ہےجس میں، میں آپ تمام حضرات کو خوش آمدید کہتا ہوں، شکر گزار ہوں آپ کا کہ آپ یہاں تشریف لائے، محترمہ فرزانہ خان نیناں پہلےبھی کئی بار تشریف لائیں اور اس مرتبہ بھی قابلِ تحسین ہیں کہ ان کی تشریف آوری سےبڑی بڑی بزمیں سج رہی ہیں، رونقیں دوبالا ہورہی ہیں، اس کی وجہ یہ نہیں ہےکہ وہ فیشن کی شاعرہ ہیں بلکہ ان کا طرزِ بیاں،طرزِ سخن، ان کا نیا پن، اچھوتا پن بےشمار اشعار ایسےہیں کہ جن کو پڑھ کےآپ کو احساس ہوگا کہ یہ نئی نسل کس انداز میں سوچتی ہےاور کیا طرزِ سخن اختیار کئےہوئےہے، وجہ اس کی یہ ہوسکتی ہےکہ انھوں نےابتدائی تعلیم اور ثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کی اس کےبعد جب یہ بیرونِ ملک تشریف لےگئیں تو بہت ہی جدید علوم سےوابستگی انھوں نےحاصل کی، جن میں میڈیا کےبہت وسیع تر حوالےملتےہیں ٹیلی کمیونیکیشن میں اور اس میں بڑا نیا پن ملتا ہے، اس دنیا میں جب ادب داخل ہوتا ہےتو وہ نئی نئی جہتیں معلوم کرتا ہےاور جہتیں دکھاتا بھی ہے، جب ادب اور سائنس یکجا ہوں تو بڑےبڑےمضامین سامنےآتےہیں، بہت سےلوگوں نےدیکھا ہےکہ بڑےبڑےمضامین لکھےگئےلیکن اس جدید دور میں جب مائیکروویو کمیونیکیشن آجائے، جب سیٹیلائٹ کی لہریں نیا نیا سماں پیدا کرتی ہیں، ایک ایک بٹن دباتےہی ایک سےدوسرےملک تک پہنچ جاتےہیں، ایک سےدوسرا منظر بدلتا ہے، یہ منظر نامےاتنی تیزی سےبدلتےہیں کہ اس میں فرزانہ جیسی شاعرہ ہی بہت کامیابی سےسفر کر تی ہیں اور کر رہی ہیں، میری دعا ہےکہ ان کو کامیابی حاصل ہوتی رہے، یہ خود جب اشعار پیش کریں گی تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان کا کلام کتنا جدید اورمختلف ہے، میں شکر گذار ہوں ان کا کہ انھوں نےاپنی کتاب کی رسمِ اجراءآرٹس کونسل میں منعقد کروائی ہے، ان تمام بڑےلوگوں کی طرح جنھوں نےملک سےباہر جاکر غیر ممالک میں علم و ادب کی شمع روشن کی یہ ان کا بڑا پن ہےایک بڑا کارنامہ ہے، اردو زبان وادب کی خدمت کرنےوالوں میں ایک حصہ فرزانہ خان نیناں بھی ہیں کہ جو یہ مشعل روشن کئےہوئےہیں، میں انھیں اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کراچی آرٹس کاؤنسل
Labels:
Articles,
Arts Council,
Farzana Naina,
Karachi,
Naqqash Kazmi,
Pakistan,
Poetry,
Urdu
Subscribe to:
Posts (Atom)










































